کورونا وائرس: وائٹ ہاؤس کا سابق خانساماں جانبحق

واشنگٹن: مہلک وباء کورونا نے وائٹ ہاؤس میں طویل عرصے خدمات سر انجام دینے والے سابق خانساماں ولسن جرمن کی جان لے لی۔

عالمی نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق 91 سالہ ولسن جرمن نے 1957 سے 2012 تک وائٹ ہاؤس میں کلینر، خانساماں اور ڈورمین کے طور پر خدمات انجام دیں اور تقریباً 5 دہائیاں وائٹ ہاؤس میں گزاریں، وہ وائٹ ہاؤس میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شامل ہیں۔

خیال رہے ولسن جرمن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1957 میں صدر آئزن ہاور کے دور سے کیا اور صدر اوبامہ کے دور تک وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دیں۔ وہ جرمن وائٹ ہاؤس میں پہلے کلینر کے طور پر کام کرتے تھے جنہیں سابق خاتون اول جیکی کینیڈی نے خانساماں کے طور پر ترقی دی تھی۔

اس موقع پر امریکہ کے سابق صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ نے ولسن جرمن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment