چین نے تھری ڈی نیوز اینکر متعارف کرا دی

چین: عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے تحت آئے روز نت نئی ایجادات کی جا رہی ہیں جو انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بنا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی نے انسانوں کا متبادل بھی تلاش کرلیا ہے جو کہ سائنسی دنیا میں ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے ۔ اس حوالے سے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی نیوز اینکر متعارف کرادی ہے۔ اس تھری ڈی نیوز اینکر کی یہ خاصیت ہے کہ یہ با آسانی گھوم سکتی ہے جب کہ یہ چہرے پر پیچیدہ تاثرات بھی ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہاں تک کہ تھری ڈی نیوز اینکر اپنے بال اور لباس میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے جب کہ یہ انسانوں کی طرح پلکیں بھی جھپکاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment