لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی ائیر بس کراچی ائیر پورٹ کے قریب گر گئی

ترجمان سول ایوی ایشن عبدالستار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئی کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ  پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ طیارے میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔ حادثے میں سو ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سول ایوی ایشن  کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔ طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی طیارہ گرنے سے علاقے میں بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر جل گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment