پاکستان اور امریکہ کورونا کے خلاف مشترکہ طور پر لڑ رہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ  پاکستان کے مشکور ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اس نے ساتھ دیا اور کورونا سے بچاو کا خفاظتی سامان مہیا کیا۔

مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سامان کی فراہمی پاکستان کا امریکہ کے ساتھ کورونا کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ طور پر لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اظہاریکجہتی کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو کورونا حفاظتی سامان کا تحفہ دیا تھا۔ پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا امدادی سامان لے کر اینڈریو ایئر فورس بیس میری لینڈ، امریکہ پہ اترا تھا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.