شوگر کمیشن رپورٹ: قائد حزب اختلاف نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر لیا

لاہور:  قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

 شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی بحران میں عمران خان کو ذمہ دارنہ ٹھہراکر رپورٹ میں سیاہ کوسفید ثابت کرنےکی سعی کی جا رہی ہے، عمران خان نے پہلےقومی خزانہ لوٹنےکی اجازت دی پھرکہا جنہوں نےلوٹا ہےانہیں گرفتارکرلو، عوام کی آٹاچینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی،  قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم مستعفی ہوں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ قوم کو دو دو بار لوٹاگیا، ایک بار برآمدکی اجازت دے کر اور پھر 36 روپےفی کلو مہنگی چینی بیچ کر۔ چینی باہر بھیجنے کی اجازت دینا، اس کی ذخیرہ اندوزی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگی فروخت عمران خان کے جرائم ہیں۔ دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے ان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی، وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور بطور سربراہ کابینہ کے ہرفیصلےکے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment