ملک بھر میں عید الفطر سادگی سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر سادگی سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

 وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ ہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ فیصل مسجد میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق عید کی نماز پڑھائی گئی۔ نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھا گیا۔ خواتین کو سامنے والے گیٹ اور مرد حضرات کو عقبی راستے سے داخلے کی اجازت دی گئی۔  

لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے اجتماع میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔ مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار کے امام مولانا اشرف علی نے امامت کرائی۔ لیاقت باغ میں داخلے سے قبل نمازیوں کو نہ صرف ہینڈ سینٹائرز فراہم کیا گیا۔ بلکہ تھرمل اسکینر سے تمام نمازیوں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا

نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ بھی کیا

نماز کے بعد جڑواں شہروں کی چھوٹی بڑی تمام مساجد میں ملک کی سلامتی  امت مسلمہ ، کورونا کی وبا ، کشمیر ی بھائیوں  کی آزادی ، اور پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائیں مانگیں گئی

متعلقہ خبریں

Leave a Comment