پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار164نئے کیسز کا اضافہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینڑ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54ہزار601 ہوگئی ہے۔پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید32 اموات ہوئیں،پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1133ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابقسندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد21ہزار645 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد19ہزار557 ہوگئی ،خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد7ہزار685 ہوگئی ،بلوچستان میں کوروناکے کیسز کی تعداد3 ہزار 306 ہوگئی ،اسلام آبادمیں کورونا کےکیسز کی تعداد1592 ہوگئی ،گلگت بلتستان میں کوروناکےکیسز کی تعداد 619 ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد197ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینڑ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے17ہزار198 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک بھر میں کوروناکے4لاکھ73ہزار607 ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں،ملک بھر میں 24 گھنٹے کےدوران کوروناکے 12ہزار915 ٹیسٹ کیے گئے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment