آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بھارت کو دوٹوک پیغام۔۔

General-Qamar-Javed-Bajwa

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے دن لائن آف کنٹرول پونا سیکٹر کا دورہ کیا اورلائن آٖف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی ،آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر عید کی نماز ادا کی اور ملکی سلامتی کےلیے دعا کی۔آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کی ۔آرمی چیف نے ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے یونٹ کے نوجوانوں اور افسروں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ پاک فوج کا کلچر ، ایمان ، اتحاد اور تنظیم ہے، 27فروری کو پاک فوج نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا تھا،کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے،آرمی چیف نے ایل اوسی خلاف ورزیوں پربھارتی فوج کومنہ توڑجواب دینے پرجوانوں کوسراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم مادروطن کے دفاع کیلئے پُرعزم ہوکرخدمات سرانجام کرتے رہیںگے،پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے،ہم بھرپورغیرمتزلزل ارادوں کے ساتھ دفاع وطن کےلیے اپنے عہد کو نبھاتے رہیں گے،

انہوں نے کہا کہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے طورپرعید منارہی ہے،پانچ اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر کے عوام غیرانسانی،غیرقانون لاک ڈائون میں مظالم برداشت کررہے ہیں،بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی بحران سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کونشانہ بنانا مقبوضہ کشمیر میں تشدد سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،کشمیر کی متنازعہ حیثیت کوتبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کوناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی یا فوجی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا،کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کا قومی عزم اوربھرپورفوجی طاقت سے جواب دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment