پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار 705ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے جانب سے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 57,705ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 494 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔  پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 38 ہزار 194ہوگئے۔

سندھ میں کورونامریضوں کی تعداد 22,934،کےپی میں 8,080ہے، پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد 20,654ہے،بلوچستان میں کورونامریضوں کی تعداد 3،407،اسلام آبادمیں 1,728 ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد 630،آزادکشمیرمیں 211ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 30 اموات رپورٹ ہوئی جس کے بعد    کوروناسےہلاکتوں کی تعداد 1,197ہوگئی۔

صحتیاب ہونے والے والے افراد کی تعداد 18,314 ہو گئی ۔۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 832 افراد صحت یاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment