روسی فنکار نے کیڑوں مکوڑوں کو بھی ماسک پہنا ڈالے

عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاو کیلیے جہاں ماسک پہننا انسانوں کےلیے ضروری ہے وہیں روسی فنکاراناتولی کونیکونے کیڑے مکوڑوں کے وجود کو بھی قیمتی گردانتے ہوئےان کے لیے بھی ماسک بنا لیے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے بھڑ، ڈریگن فلائی،حتی کہ بچھووں کیلیے بھی ماسک تیار کیے ہیں۔

انکا کہنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ اس ہی لیے انہوں نے انسانوں کی توجہ چھوٹے حشرات کی حفاظت کی طرف مبزول کرانے کے لیے یہ چھوٹے ماسک بنائے۔ ان کا کہنا ہے ہمیں ان حشرات کو نہیں بھولنا چاہیے۔

یاد رہے اناتولی چھوٹی چیزوں کی تخلیق کاری کی وجہ سے جانے مانے جاتے ہیں اور وہ دنیا کی سب سے چھوٹی کتاب بنا کر گنیز بک ورلڈ آف ریکارڈ میں بھی جگہ بنا چکے ہیں۔

Leave a Comment