عالمی وبا کے حملے جاری, ایک ہی دن میں 1446 افراد شکار ہوگئے

اسلام آباد:عالمی وباء کورونا وائرس سے ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، سندھ اور پنجاب میں سب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے۔

ایک دن میں مزید 28 افراد زندگی کی بازی ہار گے۔ ایک ہزار 446 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ہزار 491 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گیے۔ سب سے زیادہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہزار 507 ہو گئی۔ پنجاب میں 21 ہزار 118، خیبرپختونخوا 8 ہزار 259 ،بلوچستان 3 ہزار 536، اسلام آباد 1879 ،آزاد کشمیر 214 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 638 ہے۔

ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 416 ہو گئیں۔ سندھ میں 374، پنجاب 362، بلوچستان 42 ، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان 9 اورآزاد کشمیر میں 4 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہو گئی۔ 457 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 19 ہزار 142 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment