پاکستان کے 3 ایتھلیٹس نے ممنوعہ قوت بخش ادوایات لینے کی نفی کر دی


پاکستان کے 3 ایتھلیٹس نے ممنوعہ قوت بخش ادوایات کے استعمال کی نفی کر دی ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ان ایتھلیٹھس کے ڈوپ ٹیسٹ کیے گئے تھے جو اب مثبت آگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق  ایتھلیٹس نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ایتھلیٹس نے اپنے جواب میں ادویات استعمال کرنے سے انکار اور بی سیمپل کے لیے جانے کا کہا ہے۔

یاد رہے ایتھلیٹس کو نوٹس کا جواب دینے کیلئے 27 مئی تک مہلت دی گئی تھی۔ تین ایتھلیٹس محبوب علی ،محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اب واڈا قوانین کے تحت ان ایتھلیٹس کے خلاف کارروائی ہو گی


Leave A Reply

Your email address will not be published.