پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان


کراچی: پی ایس او ذرائع کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید دس روپے فی لیٹر تک گر سکتی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے کی کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ حکومت کی جانب فی الحال اس کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

یاد رہے حکومت نے مئی کیلئے تیل کی قیمتوں میں 15  سے 30 روپے کمی کی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی، جس کے بعد تیل مٹی کی نئی قیمت 47 روپے 45 پیسے ہوگئی اسکے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوئی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.