ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کے افغانستان سے جلد انخلا کا اشارہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کے افغانستان سے جلد انخلا کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکی افواج کا افغانستان سے جلد انخلا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19 سال سے امریکی فوج افغانستان میں پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اب وہ جب چاہے گی افغانستان سے نکل جائے گی۔

یاد رہے تین ماہ قبل امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا تھا۔ جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment