ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،این ڈی ایم اے

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن تاحال جاری ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3 لاکھ 25 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جس میں سے 3600 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ بلوچسستان میں 1400 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں 700 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 900 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ ہوا جبکہ سندھ میں گزشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment