مودی حکومت کورونا وبا پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام ہے،امریکی اخبار

Corona Virus

 امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت کورونا وبا پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام ہے۔

اس حوالے سے امریکی اخبار کا موقف ہے کہ بھارت میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اخبار نے  بتایا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان اور بنگلادیش میں کورونا کیسز  میں اتنا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

مودی حکومت کے حوالے سے امریکی اخبار  کا کہنا تھا کہ کورونا  کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر عوامل کو بھی بھارتی حکومت نے نظرانداز کیا جب کہ بھارت کا تجارتی مرکز ممبئی وبا سے بری طرح سےمتاثر ہے۔  بھارتی حکومتی مشینری صحت کی سہولیات دینے میں ناکام رہی، مودی کے اپنےگھر گجرات کی حالت بھی بری ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں جگہ ہی نہیں ہے۔

یاد رہے بھارت میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے 4 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment