یوم تکبیر: مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش

راولپنڈی: مسلح افواج نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے کردار ادا کرنے والے ہر فرد بالخصوص سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا ہے جن کی ان تھک کاوشوں کے نتیجے میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خود کو جوہری طاقت ثابت کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر کے موقع پر ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کئے اور اپنی کم ازکم جوہری دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ…

مزید پڑھیں

طیارہ حادثے پر وزیراعظم نے ہم پر غصے کا اظہار کیا،غلام سرور

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پائلٹ نے کوئی اعلان نہیں کیا کہ لینڈنگ گیئرز نہیں کھل رہے، جب لینڈنگ گیئر نہیں کھلتے تو پھرپائلٹ کریش لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی کو اطلاع  دیتا ہے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ہوابازی نے کہا کہ کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، جس میں 99 افراد میں سے 97  افراد شہید ہوئے۔ طیارے میں سوار2 لوگ معجزاتی طور بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

نیب کا بڑا فیصلہ:عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کی جائے گی

اسلام آباد:نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق نیب کا میگا کرپشن کیسز سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف بھی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔…

مزید پڑھیں

طیارہ حادثہ تحقیقات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے مسافر طیارہ حادثے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان، وزیرِ اطلاعات سینٹر شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری ہوابازی ڈویژن حسن ناصر جامی، چیف ایگزیکیٹو پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو طیارہ حادثے کی تحقیقات، حادثے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کو یقینی بنانے…

مزید پڑھیں

کورونا: پنجاب میں ایک بار پھر مارکیٹیں اور شاپنگ مالز 4 دن کھولنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹیں اور شاپنگ مالز ہفتے میں 4 دن کھولنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج ہو گا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیکر آئندہ کے لئے تجویز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مارکیٹوں کو کھولنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل…

مزید پڑھیں

کیا آپ ذائقے دار ٹڈی دل کھانا چاہیں گے؟

ٹڈی دل کا نام سنتے ہی مختلف رنگوں کے کیڑے کا خیال آجاتا ہے اور ایک جھرجھری سی آجاتی ہے کوئی وقت ہوتا تھا کہ تھر کے ریگستانوں میں ٹڈی دل کو ڈھونڈا جاتا تھا کیوں کہ وہاں یہ شوق سے کھائی جاتی تھی اور تحفے کے طور پر بھی سندھ اور ملک کے دور دراز علاقوں میں بھیجی جاتی تھی اور مختلف طریقوں سے اسکو بنایا جاتا تھا جس میں ہلکے گھی کے ساتھ تڑکہ اور مرچ مسالے والی ٹڈی پسند کی جاتی تھی اور 6 ماہ سے 8…

مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری

State Bank of Pakistan

کراچی: اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق ملک میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔ قبل ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

گوگل کا گھر سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ہزار ڈالر بونس دینے کا اعلان

نیو یارک: گوگل نے اپنےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی بطور بونس دی جائے گی۔ کمپنی نے کہا کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچراوردیگر سامان کی ضرورت رہی ہوگی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے انہیں ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جا…

مزید پڑھیں

حادثہ کی شکار پی آئی اے ایئر بس کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

کراچی: پی آئی اے ایئر بس حادثہ میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی ایئر بس کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان  کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر ایئربس حادثہ کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے، وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔ حادثے کے 6 روز بعد آج صبح نئے سرے سے کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش شروع کی گئی تو طیارےکا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا۔ دوسری جانب ایئربس کی…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والا شخص گرفتار

سنگاپور: عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والے ایک شخص کو 4 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے مقامی ٹیکسی ڈرائیور نے فیس بک پر کورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی جس میں اس نے ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بند ہونے کی غلط اطلاع دی اور لوگوں کو اکسایا کہ وہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے کھانا گھروں میں ذخیرہ کرلیں۔  پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یہ اطلاع ایک فیس بک میسنجر گروپ…

مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر کو کل طلب کر لیا گیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کو کل طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے کی۔ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں…

مزید پڑھیں

دریائے سندھ کا پانی کہاں جا رہا ہے ارسا نے واپڈا سے جواب طلب کر لیا

بشام سے تربیلا ڈیم تک دریائے سندھ میں 26 ہزار کیوسک پانی غائب ہو گیا۔ ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 23 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 96 ہزار کیوسک ہے۔ دریاے سندھ پر بشام سے تربیلا تک نہ کوئی نہر ہے نہ لیکیج۔ دریائے سندھ کا پانی کہاں جا رہا ہے ارسا نے واپڈا سے جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر کے دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 2 لاکھ 64 ہزارکیوسک ہے۔…

مزید پڑھیں

گرانٹ بریڈ برن، ثقلین مشتاق اور عصر ملک کی ایچ پی سی میں تقرریاں کر دی گئیں

لاہور: گرانٹ بریڈ برن اور ثقلین مشتاق کی بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تقرری کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنزمنیجر مقرر کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق  تقرریاں، ہائی پرفارمنس سنٹر کی ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہیں۔ تینوں تقرریاں تعیناتی کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہیں۔ جس کا مقصد نوجوانوں، خواہشمند اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو ایک واضح راستہ فراہم کرنا ہے۔ گرانٹ بریڈ برن لیول تھری کوچ ہیں۔ وہ اس نئے عہدے پر ملک بھر کے…

مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی مزمت کر دی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ دنیا کوعالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا ہے مگر آرایس ایس اوربی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا آغاز اسی ایجنڈے کے فروغ کا ایک اور اقدام ہے۔  متنازعہ بھارتی اقدامات، مسلمانوں کا قتل اور انہیں مسلسل…

مزید پڑھیں

پی آئی اے حادثہ: سندھ ہائی کورٹ میں تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی

کراچی: پی آئی اے ایئر بس حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ایئر بس حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں سی ای او پی آئی اے کو بھی فوری طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اس حوالے سے درخواست گزار نے کہا کہ مخدوش حالت میں طیاروں کا خریدنا اور اڑانا مسافروں اورعملے کی جان کیساتھ کھیلنا ہے۔ پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافربردار…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 61 ہزار227 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 61 ہزار227 ہوگئی۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 565 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 76 نئےکیسزکے ساتھ ساتھ 36 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےتازہ اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار687 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 76 افراد کے کورونا ٹیسٹس پازیٹو آئے۔ نئے اعداد شمار کے مطابق سندھ 24 ہزار 206 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پنجاب 22 ہزار37 ،خیبرپختونخوا 8 ہزار483 ،بلوچستان 3 ہزار616 ،گلگت بلتستان 651، اسلام آباد…

مزید پڑھیں

تمام دل عزیز ہم وطنوں کو 28 مئی ‘یوم تکبیر’ مبارک

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔ پاکستان نے ایٹمی دھماکےکرکےملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایااوردشمن کوواضح پیغام دیاکہ پاکستانی قوم وطن…

مزید پڑھیں