تمام دل عزیز ہم وطنوں کو 28 مئی ‘یوم تکبیر’ مبارک


یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔ پاکستان نے ایٹمی دھماکےکرکےملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایااوردشمن کوواضح پیغام دیاکہ پاکستانی قوم وطن عزیزکےتحفظ کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔چاغی کے پہاڑوں پر اللہ اکبرکانعرہ بلند ہواجسےپوری دنیا میں سناگیا۔
یاد رہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کی دن رات کی محنت شامل ہے۔ یوم تکبیر کا نام ملتان کے انجینئر غضنفر عباس نے تجویز کیا تھا جنہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور انعام سرٹیفکیٹ سے نوازاتھا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.