پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی مزمت کر دی


اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ دنیا کوعالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا ہے مگر آرایس ایس اوربی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا آغاز اسی ایجنڈے کے فروغ کا ایک اور اقدام ہے۔  متنازعہ بھارتی اقدامات، مسلمانوں کا قتل اور انہیں مسلسل دیوار سے لگانے کے ثبوت ہیں۔ بابری مسجد کی جگہ مندر کا قیام بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متنازعہ فیصلے کا تسلسل ہے۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کے ایسے اقدمات اقلیتوں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان زہرآلود نظریات اورانتہاپسندانہ بھارتی سوچ سے دنیا کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.