پی آئی اے حادثہ: سندھ ہائی کورٹ میں تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی


کراچی: پی آئی اے ایئر بس حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ایئر بس حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں سی ای او پی آئی اے کو بھی فوری طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اس حوالے سے درخواست گزار نے کہا کہ مخدوش حالت میں طیاروں کا خریدنا اور اڑانا مسافروں اورعملے کی جان کیساتھ کھیلنا ہے۔ پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافربردار طیاروں کو روکا جائے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ 7 دسمبر 2016 کو بھی اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، اےٹی آرطیارہ سانحہ کی تحقیقات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔ لاہورسےکراچی آنےوالی پی آئی اے کی ایئر بس حادثےکا شکارہوئی، حادثے کے نتیجےمیں 97 افرادجاں بحق ہوگئے۔

درخواست گزار کا  کہنا تھا کہ جہازوں پرسفرکرنےوالےروزانہ 800 مسافروں کی جان کوخطرہ ہے،عدالتی حکم کےباوجود متعلقہ حکام تسلی بخش جواب نہیں دیتے۔اسکے بعد سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعامنظورکرلی،جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.