کورونا: پنجاب میں ایک بار پھر مارکیٹیں اور شاپنگ مالز 4 دن کھولنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹیں اور شاپنگ مالز ہفتے میں 4 دن کھولنے پرغور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج ہو گا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیکر آئندہ کے لئے تجویز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مارکیٹوں کو کھولنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا۔ مارکیٹوں کو تجاوزات کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا، مارکیٹوں کوکھولنے کی اجازت تجاوزات کے خاتمے سے مشروط ہوگی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.