گوگل کا گھر سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ہزار ڈالر بونس دینے کا اعلان

نیو یارک: گوگل نے اپنےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی بطور بونس دی جائے گی۔

کمپنی نے کہا کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچراوردیگر سامان کی ضرورت رہی ہوگی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہو گا۔ جس کی وجہ سے انہیں ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں دفاتر کا کام گھروں سے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گوگل نے بھی اپنے ملازمین کو بھی مارچ میں گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی۔گوگل نے کہا کہ جولائی سے اپنے ملازمین کو دفتر بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی کو کمپنی الگ الگ شہروں میں 10 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنے دفاتر میں کام شروع کر دے گی اور اگر معاملہ اسی طرح درست رہا تو ستمبر تک 30 فیصد ملازمین کو دفاتر میں بلا لیا جائے گا۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment