دریائے سندھ کا پانی کہاں جا رہا ہے ارسا نے واپڈا سے جواب طلب کر لیا

بشام سے تربیلا ڈیم تک دریائے سندھ میں 26 ہزار کیوسک پانی غائب ہو گیا۔ ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 23 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 96 ہزار کیوسک ہے۔ دریاے سندھ پر بشام سے تربیلا تک نہ کوئی نہر ہے نہ لیکیج۔ دریائے سندھ کا پانی کہاں جا رہا ہے ارسا نے واپڈا سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ملک بھر کے دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 2 لاکھ 64 ہزارکیوسک ہے۔ ڈیموں سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 66 ہزارکیوسک ہے۔ آبی ذخائرمیں 62 لاکھ 78 ہزار ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کا بہاو96 ہزارکیوسک ہوگیا۔ سیلاب کے خدشے کےپیش نظرڈیم میں پانی کم ذخیرہ کیاجارہا ہے۔ تربیلاڈیم سے 90 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔ دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ نوشہرہ کے مقام پرپانی کا بہاو67 ہزارکیوسک ہوگیا ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کےمقام پرپانی کی آمد 61 ہزاراوراخراج 70 ہزارکیوسک ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 39 ہزارکیوسک ہے۔ یکم اپریل سے اب تک 6 لاکھ 23 ہزارایکڑفٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔

بیراجوں پربھی پانی کا دباو بڑھنے لگا ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 45 ہزارکیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پرپانی کا بہاو1 لاکھ 44 ہزارکیوسک ہوگیا۔ تونسہ بیراج پرپانی کا بہاو1 لاکھ 32 ہزارکیوسک ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment