کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والا شخص گرفتار

سنگاپور: عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والے ایک شخص کو 4 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے مقامی ٹیکسی ڈرائیور نے فیس بک پر کورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی جس میں اس نے ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بند ہونے کی غلط اطلاع دی اور لوگوں کو اکسایا کہ وہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے کھانا گھروں میں ذخیرہ کرلیں۔

 پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یہ اطلاع ایک فیس بک میسنجر گروپ پر بھی دی جس کے ممبران کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جب کہ اس نے 15 منٹ بعد پھراس میسج کو ڈیلیٹ کردیا۔

پولیس نے اس شخص کو افواہ پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا اور کورونا سے متعلق نافذ سخت قوانین کے تحت اسے4 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

خیال رہےکہ سنگاپور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں جن میں غلط اطلاع پھیلانے پر 7 ہزار ڈالر جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment