حادثہ کی شکار پی آئی اے ایئر بس کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

کراچی: پی آئی اے ایئر بس حادثہ میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی ایئر بس کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان  کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر ایئربس حادثہ کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے، وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی۔ حادثے کے 6 روز بعد آج صبح نئے سرے سے کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش شروع کی گئی تو طیارےکا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملبے کے نیچے سے مل گیا۔ دوسری جانب ایئربس کی ٹیم گرنے کے مقام سے لے کر رن وے تک تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ ایئر بس کے ملبے سے مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

یادرہے کہ 22 مئی جمعہ کے روز پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ایئر بس ایئرپورٹ سے ملحقہ آبادی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment