رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری

State Bank of Pakistan

کراچی: اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق ملک میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔

بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment