نیب کا بڑا فیصلہ:عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کی جائے گی

اسلام آباد:نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیب کا میگا کرپشن کیسز سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں شریف خاندان، شاہد خاقان عباسی، فواد حسن فواد کے بارے اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز کے خلاف بھی اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، عمران الحق اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق 435 آف شور کمپنیوں میں سیف اللہ برادران، علیم خان اور دیگر کے خلاف اب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کیپٹن صفدر، مہتاب عباسی، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں آصف زرداری، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گندم اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات پر بھی بریفنگ دی گئی اور  بتایا گیا کہ سندھ میں گندم کی چوری اور خردبرد کے مقدمات میں 10 ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment