یوم تکبیر: مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش

راولپنڈی: مسلح افواج نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے کردار ادا کرنے والے ہر فرد بالخصوص سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا ہے جن کی ان تھک کاوشوں کے نتیجے میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خود کو جوہری طاقت ثابت کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر کے موقع پر ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کئے اور اپنی کم ازکم جوہری دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سےخطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا جس کیلئے مسلح افواج ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے ہر فرد کو سلوٹ پیش کرتی ہیں۔ خاص طور پر ان سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے جوہری طاقت بننے کے خواب نے حقیقت کا روپ دھارا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے ٹویٹ کے آخر میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment