آج دنیا بھر میں امن کاروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

راولپنڈی: اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام ہر سال 29 مئی کو دنیا میں امن قائم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے "اقوام متحدہ کے امن کاروں کا عالمی دن” منایا جاتا ہے۔

مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑے اور مؤثر ملک پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور 1960 میں کانگو میں ایک آپریشن کے لئےاپنا دستہ تعینات کر کے اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ بنا۔ گزشتہ 60 سالوں میں پاکستان نے تقریبا 28ممالک میں دو لاکھ سے زیادہ فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا۔ ہنگامہ خیز خطوں میں انسانیت کی مدد اور امن کو بحال رکھنے کی بے مثال کوششوں کے دوران 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اِس وقت پاکستان کے فوجی کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان، دارفور، صومالیہ، مغربی صحارا، مالی، بی سی اور قبرص میں تعینات ہیں، پاکستان امن سلامتی آپریشنز میں خواتین کو بھیجنے والا واحد ملک ہے، 86 پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں، جن میں فی الحال 2 ایف ای ٹی کو یو این مشن کانگو اور سی اے آر میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایک اور ایف ای ٹی کو 20 جون تک کانگو میں تعینات کیا جائے گا، پاکستانی خواتین کے15رکنی امن دستے کو گزشتہ ہفتے بہترین کارکردگی پر تمغوں سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان دوست ممالک کو اقوام متحدہ کے بین الاقوامی امن کیپرنگ ٹریننگ انسٹی ٹیوشن میں شامل کرنے کے لئے باقاعدہ رسائی کا پروگرام رکھتا ہے۔ ان دوطرفہ سرگرمیوں میں 5 ممالک کے ساتھ 19 انسٹرکٹر ایکسچینج پروگرام، 7 ایکس انٹرنیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اورسنٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی، اقوام متحدہ کی خواتین، یو این او سی ایچ اے، یو این ایچ سی آر اور اقوام متحدہ کے آئی ٹی ایس کے ساتھ تعاون کرنا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment