کورونا وائرس: ایک دن میں 57 مریض زندگی کی بازی ہار گئے


اسلام آباد: کورونا کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ایک دن میں ریکارڈ 57 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 636 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2 ہزار 636 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں 22 ہزار 964، خیبرپختونخوا 8842، بلوچستان 3 ہزار 928، اسلام آباد اکیس سو، گلگت بلتستان 658 اور آزاد کشمیر میں 227 افراد کورونا سے متاثرہ ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 64 ہزار 28 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 مریض زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 432 ہو گئیں، پنجاب 410، سندھ 396، بلوچستان 43، اسلام آباد 22، گلگت بلتستان 9 اور آزاد کشمیر میں 5 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اب تک ایک ہزار 317 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 496 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ملک بھرمیں اب تک 22 ہزار 305 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں