حکومتی وزارتیں، محکمے اور ڈویژنز بھی کورونا کی زد میں آ گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے تحت وزارتوں محکموں اور ڈویژنز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گیا، وزارتِ صنعت و پیداواراوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مزید افسران میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت وزارتوں محکموں اور ڈویژنز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے، وزارتِ صنعت و پیداوار اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بھی مزید افسران میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک ڈپٹی سیکریٹری اور بعض دیگر ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد آج ایک خاتون اسسٹنٹ بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق 2 ملازمین کی ٹیسٹ رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےعملہ میں خوف و ہراس پایا جا تا ہے۔ عملہ نے ڈویژن کی ایڈمنسٹریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سیکشن کی نااہلی کی وجہ سے زائد المعیاد ہینڈ واش لگا دیے گئے ہیں جن کی معیاد 31 دسمبر2019 تھی۔ عملہ نے فیس ماسک کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری اور دو سیکشن آفیسرز میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیاز محمد سئنیر جوائنٹ سیکریٹری، عبد الرافع سیکشن آفیسراورثمرین خان سکیشن آفیسر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزارت صنعت و پیداوار کے آفس کے فرسٹ اورسیکنڈ فلور بلاک اے اور بلاک ڈی کے فرسٹ اور فیفتھ فلور پاک سیکریٹریٹ بند کر دیے گئے اور ملازمین کو گھر پر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment