عوام کیلئے اچھی خبر: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اوگرا نے جون کے ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 5 پیسے فی لیٹر اضافہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی جانے کا کہا گیا ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment