امریکہ کا عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان

Donald Trump-India-HCQ

واشنگٹن: امریکہ اور عالمی ادارہ صحت کے تعلقات میں مزید کشیدگی آگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

 اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر فنڈز لگائے گا، دنیا میں فنڈنگ کا استعمال اب صحیح مقصد کیلیے ہوگا، امریکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور چین کا اس ادارے پر مکمل کنٹرول ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی پر ہے۔

انہوں نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپورٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا اور اب کورونا وائرس کے معاملے پر دنیا چین سے جواب چاہتی ہے۔ چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے عالمی وبا پھیلائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے لیے چین کا قومی سلامتی کا بیانہ قابل قبول نہیں، ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے والے چین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment