شیخ رشید نے ایٹمی دھماکوں سے متعلق حیرت انگیز دعوی کر دیا

راولپنڈی: اپنی پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی مگراسی اثناء میں ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہر ایوب اور میں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا خون پینے والوں کومعاف نہیں کریں گے اور قوم وزیر اعظم اعمران خان سے توقع رکھتی ہےکہ چینی چوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ میں عمران خان کا ساتھی ہوں اور تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقع پر وزیر ریلوے نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سرسید، کراچی، شالیمار اور بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس شامل ہیں علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ لاہور کو 3 دن کے بجائے 2 روز بند کیا جائے کیونکہ چھوٹے شہروں کے کاروباری حضرات نے خریداری کیلئے لاہور آنا ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اب کورونا کے ساتھ چلنا ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اس حوالے سے  90 دن بہت اہم ہیں،  کورونا کے بعد دنیا میں بہت زیادہ کشیدگی کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment