ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 ہو گئی


اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 66 ہزار457 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد اوراموات میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 78اموات ہوئیں، ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد  1395 ہو چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سب سےزیادہ 445 اموات ہوئیں، پنجاب میں439 ،سندھ میں427 ،بلوچستان میں 46 اموات ہوئیں، اسلام آباد میں 23 اور گلگت بلتستان میں 9 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ایک روزمیں 2429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پنجاب میں 24 ہزار 104 ،سندھ میں 26 ہزار113 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوامیں 9067 اور بلوچستان میں 4087 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 660، اسلام آباد میں 2192 افراد، آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سےاب تک 24131 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار894 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.