وزیر مملکت برائے امور کشمیر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کے شکار ہو گئے۔

 ٹوئٹرپراپنے ٹوئیٹ میں شہریار آفریدی نے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو گھر پر ہی آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو اس خطرناک وباء سے محفوظ رکھے اور وزیراعظم عمران خان کو مشکل کی اس گھڑی میں سرخرو کرے۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment