پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملکی تاریخ میں پہلی بار مقامی ہوٹل میں ہوگا

لاہور:کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملکی تاریخ میں پہلی بار مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

 نیوز رپورٹ کے مطابق اس بارے میں اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ رولز 235 کے تحت مقامی ہوٹل کے کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈیکلئرکردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہال میں اراکین کے لیے کووڈ- 19 کے ایس او پیز کے مطابق اسمبلی ارکان کا سٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اجلاس میں شریک ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹ یقینی بنائیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 5 جون بروز جمعہ 3 بجے فلیٹیز ہوٹل میں طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے  کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ کورونا وائرس سے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment