ڈومیسٹک فلائٹس کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کر دی گئی، ترجمان

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی ہدایت پر یکم جون سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد 45 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  ڈومیسٹک فلائٹس کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کر دی گئی ہے۔ اندرون ملک پروازوں میں اضافہ بزنس اور عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظررکھ کر کیا گیا۔  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت اسلام آباد، کراچی، لاہور،  پشاور اور کوئٹہ کے لیے دی گئی ہے۔

واضح رہے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن معطل تھا تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر فضائی آپریشن بحال کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment