دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساٹھ لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی، تین لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ  93 ہزار سے زیادہ ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 27 ہزار سے زائد مریض جانبحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں دو لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کورونا  کے مرض میں مبتلا ہیں اور 38 ہزار ایک سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں لاگوکورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم  کےزریعے مریض سے گزشتہ چند روز میں ملاقات کرنے والے تمام افراد کو ٹریس کرکے آئسولیٹ کیا جائے گا۔ روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے

اٹلی میں کورونا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment