عالمی ادارہ صحت اور 37 ممالک کا کورونا کی جنگ میں باہمی اتحاد کا اعلان

جنیوا: مہلک وباء کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت اور 37 ممالک نے باہمی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور ترقی پذیر ممالک کے اس اقدام کو زیادہ تر تنظیموں بشمول ڈاکٹرز کی جانب سے سراہا گیا۔ دوسری جانب ترقی پذیر اور چند چھوٹے ممالک کو خدشہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ویکسین کی تلاش میں وسائل صرف کر رہے ہیں اور کامیابی کے بعد اس قطار میں سب سے آگے کھڑے ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے کوسٹا ریکا کے صدر کارلوس الوارادو کا کہا تھا کہ ’ویکسینز، ٹیسٹس، ڈائیگنوسٹکس، علاج اور دیگر اہم چیزیں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اہم ہیں اور انہیں بلا کسی تفریق کےعالمی سطح پر عوام کی بہتری کے لیے دستیاب ہونا چاہیے‘۔ ان اقدامات کو سب سے پہلے مارچ میں پیش کیا گیا تھا جس کا مقصد سائنس کے علم، ڈیٹا اور نجی ملکیت کو دنیا بھر کو متاثر کرنے والی وبا کی وجہ سے عام کرنا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس عمل میں اسٹیک ہولڈرز سے رضاکارانہ طور پر ساتھ دینے کے لیے ’سالڈیرٹی کال ٹو ایکشن‘ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment