صحت سے ہے پیار تو تمباکو سے کرنا ہوگا انکار

اسلام آباد:

دنیا بھر میں آج تمباکو سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔۔ پاکستان میں تمباکو کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا۔۔ ہر سال ہزاروں افراد جانیں گنوانے لگے۔

 تمباکو پر کام کرنے والے ماہر ملک عمران کا کہنا ہے کہ تمباکو میں شامل خطرناک کیمیکلز کینسر کا باعث بنتے ہیں ۔۔حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسز بڑھائے۔ قیمت بڑھے گی تو استعمال میں کمی ممکن ہوگی

ماہر ملک عمران کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی مافیا کا اثرو رسوخ دنیا بھر میں حکومتوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔۔ مافیا کے اثر و رسوخ کے باعث کئی بچے اور خواتین تمباکو کے عادی بن رہے ہیں۔ حکومت اگر پالیسی پرعملدرامد یقینی بنائے تو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے

ملک عمران کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت صحت کو سگریٹ کی ڈبی پر خبردار۔ تمباکو نوشی مضر صحت ہے ‘‘ اس کا انجام منہ کا کینسر ہے سے آگے بڑھ کر سوچنا ہوگا اور ذمہ داری نبھانا ہوگی.

متعلقہ خبریں

Leave a Comment