مسجد نبویؐ اور مسجد الاقصیٰ عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں

مکہ: سعودی ویب نیوز کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مقامات مسجد نبوی ﷺ اور مسجد االاقصیٰ کو عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم مساجد میں آنے والے تمام افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری فرمان کے مطابق نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کرسکیں گے اور جماعت کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہوگا۔

آج سماجی فاصلے کو اختیار کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر ادا کی گئی ہے۔ نماز فجر کی ادائیگی مسجد نبویؐ کے قدیمی حصے کے بجائے نئے توسیعی حصے میں ادا کی گئی۔

حرم کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے قالین ہٹا دیئے گئے ہیں اور حرم کی گنجائش کے حساب سے صرف40 فیصد نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمام نمازیں حرم کے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ادا کی جائیں گی جب کہ حرم کا پرانا حصہ اور روضہ رسولﷺ زائرین کے لیے بند رہے گا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کو بھی نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ مسجد الاقصیٰ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےنمازیوں کوماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسجد الاقصیٰ کو مارچ سے نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں