اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر چہرے کے ماسک پہننا لازمی قرار

Corona-Virus-Pakistan-Visitors

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تمام عوامی جگہوں پرماسک پہننا یا منہ ڈھانپنا اب لازم قرار دیدیا گیا ہے،اسلام آبادکے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق بازاروں،مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈوں،گلیوں،سڑکوں،دفاتر میں چیکنگ ہو گی۔

خلاف ورزی کی صورت میں 3 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ جو لوگ ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں جبکہ ماسک کی دستیابی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔شہریوں نے اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے سراہا لیکن ساتھ حکومت سے ریلیف کا مطالبہ بھی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment