بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشنگوئی کی گئی ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کراچی سے 1285 کلومیٹر جبکہ ممبئی سے 580 کلومیٹر دور ہے۔ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے احتیاط برتیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا۔ کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment