قائد اعظم یونیورسٹی کی ”ویکسین کینڈیڈیٹ” پر ریسرچ سائنسی حلقوں میں مقبول ہو گئی

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار بائیو انفارمیٹکس کے ڈاکٹر سید سکندراعظم کی زیر نگرانی محقیقین کی ٹیم کی کووڈ-19وائرس کے خلاف  "ویکسین کینڈیڈیٹ” پر ریسرچ کو حال ہی میں نامور تحقیقی جریدے "یورپین جرنل آف فارماسٹیکل سائنسز” میں شائع کیا گیا۔ ریسرچ کو وسیع پیمانے پر سائنسی حلقوں میں سراہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سکندر نے کووڈ-19 کے خلاف ممکنہ ویکسین کی تیاری اور ویکسین کینڈیڈیٹ تجویز کرنے کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ کمپیوٹیشنل طریقہ کار کا استعمال کیا۔

ڈاکٹر سکندر نے اس تحقیق میں کووڈ-19 کے موجودہ بحران کو انسان کی جانب سے قدرتی ماحول کی بے دردی سے تباہی اور "ایکو سسٹم” میں عدم توازن کے اقدامات پر فطرت کی جانب سے تبدیل ہوتی اور بڑھتی ہوئی مزاحمت کے تعلق پر اپنے نظریے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment