ملک بھر میں 5 روز کاروبار کھلے رہیں گے، ٹرانسپورٹ سمیت سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت  کی جانب سے ہفتے میں پانچ دن کاروبار کھولنے، مزید دس ٹرینیں چلانے اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ہفتے میں پانچ روز ایس او پیز کے مطابق کاروبار صبح سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے اس دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے مزید دس ٹرینیں چلانے کی بھی منظوری دے دی جس کے بعد فعال ٹرینوں کی تعداد چالیس ہوجائے گی۔ اجلاس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بھی خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.