یکم جون سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد: وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں زیادہ تر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے37 پیسےفی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہوگی۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.