ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 460 تک جا پہنچی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72ہزار 460 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2964 نئے ایکٹیوکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 60 افراد انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1543 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28245، پنجاب میں 26240 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 10027، بلوچستان میں 4393 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2589، آزاد جموں و کشمیر 255, گلگت بلتستان میں 711 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment