وفاقی وزیر قانون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر قانون نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے استعفی دیا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔

یاد رہے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے حکومتی کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی۔عدالت نے کیس میں پیش ہونے کے لیے فروغ نسیم کو لائسنس بحال کرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں