حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

ملتان: سجادہ نشین درگاہ مخدوم طارق شمسی کی جانب سے برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرس کے موقع پر کورونا کے پھیلاو کے خدشے کے باعث دور دراز سے آنے والے زائرین کو محدود تعداد میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ عرس تقریبات میں مرد و خواتین عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ تلاوت، ذکر و اذکار اور دعاؤں میں مصروف ہیں۔

عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

یاد رہے حضرت شاہ شمس نے اپنی تعلیمات سے اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ کے عرس مبارک میں نہ صرف ملک کے مختلف شہروں بلکہ بیرون ملک سے بھی زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ حضرت سید شاہ شمس تبریزی سبزواریؒ نے 1185 عیسوی کو ایک دین دار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ آپ کی دینی خدمات سے برصغیرخوب منور ہوا۔

Leave a Comment